دمشق،25؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شمالی شام کے سرحدی شہر جرابلس اور اُس کے آس پاس کے علاقوں سے شدت پسند ملیشیا اسلامک اسٹیٹ کو نکال باہر کرنے کے لیے ترکی کی طرف سے شروع کیا گیا فوجی آپریشن جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کم از کم دَس مزید ترک ٹینک سرحد پار کر کے شمالی شام میں داخل ہو گئے ہیں، جس سے وہاں جاری آپریشن میں شریک ترک ٹینکوں کی تعداد بیس سے تجاوُز کر گئی ہے۔ شامی اپوزیشن کے ترکی اور امریکا کے حمایت یافتہ باغی ایک روز قبل کسی قابل ذکر مزاحمت کا سامنا کیے بغیر جرابلس اور اُس کے ایک مضافاتی گاؤں میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔